ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حلب:باغیوں کا حکومتی فورسز کے خلاف بڑا حملہ

حلب:باغیوں کا حکومتی فورسز کے خلاف بڑا حملہ

Tue, 12 Jul 2016 18:30:52  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،12جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی شہر حلب میں باغیوں نے گزشتہ روز حکومتی فورسز کے کنٹرول والے علاقے پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ حکومتی فورسز کی طرف سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں تک جانے والے ان کے سپلائی روٹ پر قبضے کے بعد کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق باغیوں نے شہر کے شمالی حصے میں واقع کاسٹیلو روڈ کو کھولنے کے لیے علی الصبح حملہ کیا۔ اس سڑک کو باغیوں کے لیے لائف لائن قرار دیا جاتا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغیوں کی طرف سے شہر کے قدیم علاقے میں واقع ایک سُرنگ اڑانے کے نتیجے میں حکومی فورسز کے 19اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ سرکاری فورسز کی طرف سے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں 13سویلین ہلاک ہوئے۔اسرائیلی پارلیمان نے ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کے حوالے سے ایک متنازعہ قانونی بِل کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق ایسی غیر سرکاری تنظیموں کو جو زیادہ تر فنڈنگ غیر ممالک سے حاصل کرتی ہیں، اس فنڈنگ کی تفصیلات سرکاری رپورٹوں میں واضح کرنا ہوں گی۔ ناقدین کے مطابق اس قانون کا مقصد بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایسے گروپوں کو نشانہ بنانا ہے، جو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔ طویل بحث کے بعد اس بِل کو 48 کے مقابلے میں 57 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔سنگاپور نے بنگلہ دیش کے چھ شہریوں کو دو سے لے کر پانچ سال تک کی قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ ان افراد کو اپنے وطن میں ایک مبینہ دہشت گردانہ حملے لیے رقوم جمع کرنے کے الزام میں یہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔ سنگاپور کی ایک ڈسٹرکٹ عدالت نے اس گروپ کے سربراہ 31 سالہ میزان الرحمان کو پانچ برس سزائے قید، دو افراد کو ڈھائی ڈھائی سال، دو جبکہ چوتھے شخص کو دو برس سزائے قید کا حکم سنایا۔ قبل ازیں 2015ء کے اواخر میں بھی سنگاپور میں 27 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر اپنے ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ اُن تمام افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔


Share: